18کاالیکشن ملک میں خوش گوار تبدیلی کا باعث بنے گا اور ملک میں مظلوم اور محکوم لوگوں کی حکمرانی قائم ہوگی مصطفی کمال

نفرتوں کی بجائے محبتوں کے پیغام کو عام کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں کیونکہ محبت اور اخلاص سے ہی انسانوں کے دل میں جگہ بنتی ہے

بدھ 6 جون 2018 22:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 جون 2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ 2018 کاالیکشن ملک میں خوش گوار تبدیلی کا باعث بنے گا اور ملک میں مظلوم اور محکوم لوگوں کی حکمرانی قائم ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس پی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاوس میں مختلف شعبہ کے ذمہ دارن اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کو نفرت اور تعصب نے تباہ و برباد کردیاہے پی ایس پی واحد سیاسی جماعت جو نفرت آور تعصب کی سیاست نہیں کرتی بلکہ نفرتوں کی بجائے محبتوں کے پیغام عام کرنے کی جدوجہد کررہی ہے کیونکہ محبت اور اخلاص سے ہی انسانوں کے دل میں جگہ بنتی ہے انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کا فکر فلسفہ آج کراچی سے نکل کر پورے پاکستان سمیت ملک کے کونے کونے میں پھیل چکا ہے اور لوگ جوق در جوق ہمارے بھائی کو بھائی سے ملانے اور امن پرستی کے نظریہ سے متاثر ہو ہم سے جڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ایس پی تمام مظلوم اور محکوم اورمتوسط طبقے کے حقوق کے حصول کی جنگ لڑرہی ہے اور آج انکی جدوجہد کہ بدولت ملک بھر میں انقلاب اور تبدیلی کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں،آج تمام قومیتیں پی ایس پی کے پرچم تلے متحدو منظم ہو چکی ہیں اور اب پی ایس پی تمام قومتیوں کے مظلوموں کی ملک گیر جماعت بن چکی ہے انہوں نے پی ایس پی کاپلیٹ فورم تبدیلی چاہنے والوں کے لئے حاضر ہے نوجوان سامنے آئیں اور متوسط طبقہ کی قیادت کا انتخاب کریں۔