نگران وزیر مذہبی امور محمد یوسف شیخ کا وزارت مذہبی امور کا دورہ، وزارت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

عزم کا اظہار کیا ہے کہ حج انتظامات کی مناسب دیکھ بھال کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار

بدھ 6 جون 2018 23:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 جون 2018ء) نگران وزیر مذہبی امور محمد یوسف شیخ نے وزارت مذہبی امور کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حج انتظامات کی مناسب دیکھ بھال کیلئے وہ اپنا کردار ادا کریں گے۔ بدھ کو انہوں نے حلف اٹھانے کے بعد پہلی مرتبہ وزارت مذہبی امور کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری مذہبی امور خالد مسعود چوہدری نے وزارت کے دیگر افسران کے ہمراہ نگران وزیر مذہبی امور کا وزارت آمد پر استقبال کیا اور اس موقع پر انہوں نے وفاقی وزیر کو حج انتظامات سمیت وزارت مذہبی امور کے مختلف شعبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ نگران وزیر مذہبی امور محمد یوسف شیخ نے حج 2018ء کے انتظامات میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا اور اب تک کئے جانے والے حج انتظامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کی بہتری اور سہولیات کی فراہمی کیلئے ہم ہر وقت حاضر ہیں، حج انتظامات کی مناسب دیکھ بھال کیلئے وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :