عید قریب آتے ہی تجارتی مراکز میں قائم عید بازاروں میں رش میں اضافہ

جمعرات 7 جون 2018 17:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 7 جون 2018ء) تجارتی مراکز میں قائم عید بازاروں میں روز بروز رش بڑھنے لگا ، افطار کے فوراً بعد تجارتی مراکز میں سلے سلائے ملبوسات، چوڑیاں، مہندی، کنگن اور دیگر زیب وآرائش کے سامان کی دوکانوں پر خریداروںکا رش بڑھنے لگا ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑوں شہر راولپنڈی کے چھوٹے بڑے تجارتی مراکز میں بڑی تعداد میں شہری اپنے بچوں کے لئے عید کی شاپنگ میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔

ان کے اوقات میں بھی عام دنوں سے خریداروں کا رش زیادہ ہے لیکن افطار کے بعد رش کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ شہریوں نے تاجروں کی من مانیوں اور ہنگامی بڑھنے کی شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو چاہیے کہ جوتوں ، کپڑوں اور دیگر ملبوسات وغیرہ کی قیمتوں کے تعین کا بھی کوئی طریقہ کار وضع کریں ۔

(جاری ہے)

شہریو ںکا کہنا ہے کہ خریداروں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تاجروں نے ایک دام کے بورڈز آویزاں کررکھے ہیں اور کسی قسم کی سودے بازی نہیں کرتے۔

مارکی-ٹ میں کئی ورائیٹیاں اقسام اور کئی معیارات کی اشیاء فروخت ہو رہی ہیں جس کے باعث خریداروں کے پاس خریداری کے لئے آپشن موجود ہیں اور خریدار کو خالی ہاتھ واپس نہیں جاناپڑرہا ۔ تاجروں کا کہناہے کہ منافع کی شرح انتہائی مناسب رکھ کر قیمتیں مقرر کی جاتی ہیں جس میں ٹرانسپورٹیشن ، یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگیاں، دکانوں کے کرائے اور بھاری اخراجات و ٹیکسز کو مد نظر رکھتے ہوئے قیمتیں مقرر کی جاتی ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کے باعث دن کے اوقات میں خریداروں کا رش اس قدر نہیں ہوتا جتنا گزشتہ یااس سے پیوستہ رمضان المبارک کے اس آخری عشرے میں ہوا کرتا تھا تاہم شام کے اوقات میں بازار کھچا کھچ بھر جاتے ہیں۔