الیکشن کمیشن نے علائو الدین مری کو بلوچستان کا نگران وزیراعلیٰ مقرر کردیا

جمعرات 7 جون 2018 15:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 7 جون 2018ء) الیکشن کمیشن نے علائو الدین مری کو بلوچستان کا نگران وزیراعلیٰ مقرر کردیا۔ان کا نام بلوچستان کی حکومت کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیشن کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بلوچستان کی حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ کے لئے بھجوائے گئے ناموں پر غور کیا گیا اور اتفاق رائے سے مستونگ سے تعلق رکھنے والے علائو الدین مری کا انتخاب کیا گیا۔ان کے نام اعلان ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے میڈیا کے سامنے کیا۔ حکومت کی جانب سے علائو الدین مری اور شوکت پوپلزئی اور اپوزیشن کی جانب سے اشرف جہانگیر قاضی اور اسلم بھوتانی کے نام دیئے گئے تھے۔جس میں سے علائوالدین مری کے نام پر اتفاق کیا گیا۔