سپریم کورٹ نے ہری پور،کوئٹہ کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست خارج کردی

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 9 اپریل 2018 کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا حکم جاری کردیا ملک میں حلقہ بندیوں کو متاثر نہیں ہونے دیں گے ،ْچیف جسٹس ثاقب نثار کے ریمارکس

جمعہ جون 00:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء)چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ہری پور ضلع کی دو صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کو آبادی کے تناسب سے درست کرنے کی درخواست خارج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 9 اپریل 2018 کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا حکم جاری کردیا۔درخواست گزار جن کی نظر ثانی کی پٹیشن کو ای سی پی نے منگل کے روز خارج کردیا تھا، نے عدالت عظمیٰ میں اسے چیلنج کر رکھا تھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پی کے 40 اور پی کے 42 کے حلقوں میں ووٹرز کی تعداد میں بہت بڑا فرق ہے اور گزارش کی تھی کہ ان حلقوں میں دوبارہ حلقہ بندیاں کی جائیں۔چیف جسٹس آف پاکستان نے اس کے ساتھ ساتھ کچھی اور جھل مگسی کے علاقوں کی حلقہ بندیوں کے خلاف 9 درخواستوں کو بھی خارج کردیا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں حلقہ بندیوں کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے تمام درخواستوں پر میں خود سماعت کروں گا۔بعد ازاں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کوئٹہ کی حلقہ بندی کے خلاف درخواست کو بھی خارج کردیا۔

Your Thoughts and Comments