پاکستان میں کالا باغ ڈیم کے متبادل اور دنیا کے دوسرے سب سے بڑے ڈیم کی تجویز سامنے آگئی
کٹزرہ ڈیم گلگت بلتستان کے علاقے سکردو میں بنایا جا سکتا ہے، یہ ڈیم 1000 سال تک خطہ کی ضرورت پوری کر سکتا ہے بلکہ اس ڈیم کو بنانے سے باقی ڈیموں کی عمر بھی بڑھ جائیگی، ڈیم میں 35 ملین ایکڑ فٹ پانی سٹور کرنے کی گنجائش ہوگی اور یہ دنیا کا دوسرا بڑا ڈیم ہوگا،جبکہ بجلی کی پیداواری صلاحیت 15000 میگا واٹ ہوگی
جمعرات 7 جون 2018 22:54
(جاری ہے)
پاکستان میں بننے والی حکومتوں نے کبھی بھی مستقبل کی فکر کرتے ہوئے پانی کے مسئلے کے حل کیلئے سنجیدگی سے کوئی کام نہیں کیا۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں پانی کا بحران ہر گزرتے دن کیساتھ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔
عالمی موحولیاتی تنظیموں کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ اسی باعث پاکستان میں پہلے سے قدرے کم بارشیں ہونے لگی ہیں۔ جبکہ پاکستان میں گرمی کے موسم کی شدت اور دورانیہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں ڈیموں کی کمی کے باعث دریاوں کا 90 فیصد پانی بھی ضائع ہو جاتا ہے۔ پاکستان نے اب تک جو ڈیم تعمیر کیے ہیں، ان کی مدد سے صرف 10 فیصد پانی محفوظ کیا جا سکتا ہے، پانی کی یہ مقدار 22 کروڑ لوگوں کے ملک کیلئے ناکافی ہے۔ اس صورتحال میں حکمراں تو اب بھی خواب غفلت سے بیدار نہیں ہوئے، تاہم اب عوام نے اس مسئلے کو حل کروانے کی ذمہ داری خود سنبھال لی ہے۔ پاکستانی عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک بھرپور مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس مہم کا نعرہ ہے کہ "ڈیم بناو، پاکستان بچاو"۔ اس مہم میں شرکت کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کا مطالبہ ہے کہ نہ سڑکیں چاہیئں، نہ میڑو بس، نہ ہی اورنج لائن ٹرین، پاکستان کا مستقبل محفوظ بنانا ہے تو نئے ڈیم بنائیں جائیں۔ اگر ملک میں کالا باغ اور دیگر ڈیم تعمیر نہ کیے گئے تو اگلے چند برسوں میں پاکستان پانی کی بوند بوند کو ترسے گا۔ اس مہم کے زور پکڑنے کے بعد اب کالا باغ ڈیم سے بھی کہیں بڑے اور اہم ڈیم کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کے ضلع سکردو میں کٹزرہ نامی ایک علاقہ موجود ہے۔ اس علاقے میں دریائے سندھ پر انتہائی اونچائی پر ڈیم تعمیر کیا جا سکتا ہے۔ کٹزرہ ڈیم گلگت بلتستان کے علاقے سکردو میں بنایا جا سکتا ہے۔ یہ ڈیم 1000 سال تک خطہ کی پانی ضرورت پوری کر سکتا ہے۔ جبکہ اس ڈیم کو بنانے سے باقی ڈیموں کی عمر بھی بڑھ جائیگی۔ ڈیم میں 35 ملین ایکڑ فٹ پانی سٹور کرنے کی گنجائش ہوگی اور یہ دنیا کا دوسرا بڑا ڈیم ہوگا۔ جبکہ اس ڈیم سے بجلی کی پیداواری صلاحیت بھی 15000 میگا واٹ ہوگی۔ تاہم اسی حوالے سے پیپلز پارٹی کے دور حکومت کی ایک رپورٹ بھی منظر عام پر آئی ہے۔ یہ رپورٹ واپڈا کی جانب سے تیار کی گئی تھی جس میں کٹزرہ ڈیم کے حوالے سے تفصیلات بتائی گئی۔ واپڈا نے اس ڈیم کی تعمیر ناممکن قرار دے دی تھی۔ واپڈا کی رپورٹ میں موقف اختیار کیا گیا کہ چونکہ ڈیم کی سائٹ ایسے علاقے میں موجود ہے جہاں تک آمد و رفت کے ذرائع بہت محدود ہیں، اس لیے اس ڈیم کو تعمیر کرنا ناممکن دکھتا ہے۔ اگر اس ڈیم کو تعمیر کر بھی لیا جائے تو اس سے گلگت کے کئی علاقے بشمول سکردو کا آبادی والا حصہ پانی میں ڈوب جائے گا۔ جبکہ اس ڈیم کی تعمیر کے باعث پاکستان کی سیاچن کے محاذ تک رسائی بھی مشکل ہو جائے گی۔ واپڈا کی اس رپورٹ کے بعد اس ڈیم کا دوبارہ کبھی ذکر نہیں ہوا۔ تاہم اب دوبارہ سے ملک میں نئے ڈیمز کی تعمیر کی مہم کے آغاز کے بعد اس ڈیم کی تعمیر کا ذکر بھی چھڑ گیا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 7 جون 2018 کی مزید خبریں
-
پروفیسر حسن عسکری پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ مقرر
-
سپریم کورٹ میں کالاباغ ڈیم ریفرنڈم کرانےکی درخواست سماعت کےلیےمقرر
-
الیکشن کمیشن:کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع
-
نگراں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے اعلان کردیا
-
سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کو عام انتخابات 2018 ء کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مشروط اجازت دے دی
-
الیکشن کمیشن نے علائو الدین مری کو بلوچستان کا نگران وزیراعلیٰ مقرر کردیا
-
بل گیٹس کا آرمی چیف سے ٹیلی فونک رابطہ
-
خوشحال پاکستان کیلئے بدعنوانی کا خاتمہ ناگزیر ہے،نیب مختلف ہائوسنگ اور کوآپریٹو سوسائیٹیز کی جانب سے متاثرین کی لوٹی گئی رقوم واپس دلانے کے لئے پر عزم ہے،نیب کے تمام شعبے بدعنوانی کے خاتمے کے ..
-
ملک میں فراڈیوں کا گروہ سرگرم ہے، کسی کو فون پر اپنے بنک اکائونٹس اور ذاتی معلومات نہ دیں، ایف آئی اے
-
پاکستان میں کالا باغ ڈیم کے متبادل اور دنیا کے دوسرے سب سے بڑے ڈیم کی تجویز سامنے آگئی
-
سابق وزیرداخلہ اورلیگی رہنماچوہدری نثارکی طبیعت ناساز
-
چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کی سپریم کورٹ میں درخواست خارج
-
میرظفراللہ جمالی نے عمران خان کی تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی ، عید کے بعد باضابطہ اعلان کریں گے
-
پرویز مشرف نے عید الفطر کے بعد پاکستان واپسی کا فیصلہ کر لیا
-
خفیہ مشین مسلم لیگ (ن) کے رہنما ئوں کو یکے بعد دیگرے نشانہ بنا رہی ہے، احسن اقبال
-
اسلام اور پاکستان کیلئے مجھے اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں ہے ،ْنواز شریف
-
ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے علاوہ پٹرولیم سے متعلق مسائل کے حل کے لئے ایک جامع حکمت عملی تیار کی جائے ،ْنگران وزیر اعظم
-
سپریم کورٹ نے ہری پور،کوئٹہ کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست خارج کردی
-
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کا جیلوں میں قید بوڑھے اور بیمار قیدیوں کی حالتِ زار کا نوٹس لے لیا ،ْ رپورٹ طلب
-
قیاس آرائیاں ختم ہو گئیں، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹیفیکیشن جاری
-
الیکشن کمیشن نے مسلح افواج کے جوانوں ،سرکاری ملازمین اور معذور افراد کیلئے پوسٹل بیلٹ پیپرز حاصل کرنے کی آخری تاریخ 5 جولائی مقرر کر دی
-
تنازعات کے پر امن حل کے خواہاں ہیں لیکن بھارت نہیں چاہتا تو ہمیں بھی ضرورت نہیں -ترجمان دفترخارجہ
-
چیف جسٹس کی عافیہ صدیقی کی زندگی سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت
-
بلاول بھٹو نےاین اے246 لیاری سےکاغذات نامزدگی جمع کروا دیے
-
پارٹی اجلاس کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات ذرائع ابلاغ یا غیر متعلقہ فرد سے شیئر نہیں کی جائیں گی،عمران خان نے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شریک رہنما ئو ں سے حلف لے لیا
-
پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے الحاق سے الیکشن میں حصہ لیں گے، آئندہ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان آ ئندہ48گھنٹوں میں کیا جائے گا
-
خفیہ مشین مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کو یکے بعد دیگرے نشانہ بنا رہی ہے، احسن اقبال
-
دیرلوئرمیں سڑک کنارے نصب بم کادھماکہ،ایس ایچ اوبخت منیرسمیت تین افرادجاں بحق
-
ٹیکسلا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چوہدری نثار کے مقابلے میں کسی ن لیگی رہنما کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ
-
عمران خان نے قومی اسمبلی کے 5 حلقوں سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے
-
احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی 4 روز حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کردیں
-
نگران وزیر اعلی کیلئے حسن عسکری کی نامزدگی کو مستر دکر تے ہیں،(ن) لیگ کا مطالبہ
-
سپریم کورٹ کی نیب کو نندی پور پاور پلانٹ میں کرپشن کی تحقیقات کی ہدایت
-
صوبہ قدرتی آفات کے دہانے پر ہے ،دوست محمدخان
-
پاکستان الیکٹرانک میڈیا اتھارٹی آرڈیننس میں تبدیلی کے بعد عدالت نے میڈیا کمیشن کیس نمٹا دیا
-
محمد میاں سومرو کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ
-
عید قریب آتے ہی تجارتی مراکز میں قائم عید بازاروں میں رش میں اضافہ
-
نیٹونے خلیجی ریاست قطر کو اپنے اتحاد میں شامل کرنے سے انکار کر دیا
-
بھارتی پولیس نے سو کاریں چوری کرنے والے ماہر چور کو گرفتار کر لیا
-
فیس بک کے کسی صارف کے ڈیٹا کو کبھی سٹور نہیں کیا،چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کی وضاحت
-
سعودی عرب میں عید کا چاند 29 رمضان کو نظر آ سکتا ہے،ماہر موسمیات
-
طالبان کے حملوں میں چوری شدہ امریکی جنگی سامان استعمال ہونے کا انکشاف
-
قطری شاہی خاندان میں بہت بڑی بغاوت
-
تیل کے بدلے ،لبنان اسرائیل سرحدی تنازع حل،امریکی فارمولا
-
دُبئی: بھارتی منیجر جنسی ہراسگی کے جُرم میں سلاخوں کے پیچھے جا پہنچا
-
دُبئی: مساج کے بہانے پُرتگالی شہری کی برہنہ ویڈیو بنانے پر تین افریقی باشندوں کو قید کی سزا
-
مئی میں چین کے زرمبادلہ ذخائر 3.1106ٹریلین ڈالر رہے
-
شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس ، میڈیا سینٹر کا افتتاح
-
قطر ایئرویز ،لفت ہنسا اور اتحاد ایئرویز دنیا کی بہترین ائرلائنز قرار
-
چین کا نیا لڑاکا جیٹ اندھیری تلوار امریکی دفاع کیلئے چیلنج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.