احتساب عدالت نے مدت میں توسیع کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا

ایون فیلڈ ریفرنس میں حتمی دلائل جاری ہیں ‘العزیزیہ ریفرنس میں تفتیشی افسران کا بیان قلمبند ہونا ہے‘9جون کو احتساب عدالت کا وقت ختم ہورہا ہے ‘ابھی گواہان باقی ہیں‘نیب ریفرنسز کا فیصلہ 9جون تک نہیں ہوسکتا،وقت بڑھایا جائے‘ خط کا متن

جمعہ 8 جون 2018 12:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 8 جون 2018ء)احتساب عدالت نے مدت توسیع کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں حتمی دلائل جاری ہیں ‘العزیزیہ ریفرنس میں تفتیشی افسران کا بیان قلمبند ہونا ہے‘9جون کو احتساب عدالت کا وقت ختم ہورہا ہے ‘ابھی گواہان باقی ہیں‘نیب ریفرنسز کا فیصلہ 9جون تک نہیں ہوسکتا،وقت بڑھایا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کے معاملے پر احتساب عدالت نے سپریم کورٹ کو مدت توسیع کیلئے خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں حتمی دلائل جاری ہیں ،العزیزیہ ریفرنس میں تفتیشی افسران کا بیان قلمبند ہونا باقی ہے۔خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ 9جون کو احتساب عدالت کا وقت ختم ہورہا ہے اور ابھی گواہان باقی ہیں، اس لئے نیب ریفرنسز کا فیصلہ 9جون تک نہیں ہوسکتا،وقت بڑھایا جائے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نیب ریفرنسز میں اس سے پہلے بھی 2 مرتبہ وقت بڑھایا ہے۔

متعلقہ عنوان :