پاکستان اور بھارت کی ایس سی او میں شمولیت علاقائی سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی تعاون کے فروغ کیلئے سودمند ہوگی،سیکرٹری جنرل ایس سی او راشد علی الموف

جمعہ 8 جون 2018 14:28

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 8 جون 2018ء) شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل راشد علی موف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ایس سی او میں شمولیت دونوں کے درمیان علاقائی سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی تعاون کو فروغ دینے کیلئے سودمند ہوگی۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق ایس سی او کے سیکرٹری جنرل راشد علی الموف کے خیال میں بھارت اور پاکستان جنوبی ایشیا کے دو اہم ممالک ہیں جہاں اقتصادی ترقی کے امکان کے علاوہ دونوں بہت بڑا ثقافتی ورثہ بھی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی سیکورٹی کے تحفظ اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے دونوں ممالک کے تجربات بھی کافی زیادہ ہیں،اس لیے پاک بھارت شمولیت جنوبی ایشیائی ممالک خاص کر بھارت اور پاکستان کے درمیان علاقائی سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون کو فروغ دینے کے لیے سودمند ہوگی۔

متعلقہ عنوان :