عمران خان کا نگران وزیراعظم کو خط،بجلی بحران کی صورتحال پرقوم کواعتماد میں لینے کامطالبہ

ارب گردشی قرض کی رقم سے متعلق درست صورتحال بتائی جائے، عوام کا حق ہے انہیں صحیح حقائق کا پتہ چلے، چیئرمین تحریک انصاف کا خط

جمعہ 8 جون 2018 15:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 8 جون 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نگران وزیراعظم سے بجلی بحران کی صورتحال پرقوم کواعتماد میں لینے کامطالبہ کرتے ہوئے نگران وزیراعظم جسٹس (ر)ناصرالملک سے کو خط لکھ دیا ۔ جمعہ کو مران خان نے نگران وزیراعظم جسٹس(ر)ناصرالملک کو خط لکھ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں عمران خان نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی ذمہ داری ہے قوم کواعتماد میں لے،500ارب گردشی قرض کی رقم سے متعلق درست صورتحال بتائی جائے کیونکہ عوام کا حق ہے انہیں صحیح حقائق کا پتہ چلے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کوبتایاجائے پاورسیکٹرمیں ناکامی کاذمہ دارکون ہی تاکہ قوم کوپتہ چلے ان کیساتھ کیے گئے وعدے کس قدرپورے ہوئے ہیں، سابق حکومت لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کادعوی کرتی رہی ہے۔