سابق نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومرو کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ، جلد اعلان کریں گے

جمعہ 8 جون 2018 23:25

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 8 جون 2018ء)سابق نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومرو کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ جلد اعلان کریں گے جیکب آبادکے قومی حلقے پر پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے تفصیلات کے مطابق سابق نگراںوزیر اعظم محمد میاں سومرو سے گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جہانگیر ترین نے فون پر رابطہ کرکے شمولیت کی دعوت دی جس پر محمد میاں سومرونے ذرائع کے مطابق دعوت قبول کرلی ہے محمد میاں سومرو جلد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کریںگے اور جیکب آبادکے قومی حلقے این اے 196پر پی ٹی آئی کی ٹکٹ سے الیکشن لڑیںگے اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدرمولا بخش سومرو نے رابطہ کرنے پر خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ محمد میاں سومروعنقریب بنی گالہ میں اعلان کریں گے ۔