چین میں سمارٹ فون استعمال کرنے والوں کیلئے فٹ پاتھ

جمعرات 7 جون 2018 12:00

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 7 جون 2018ء)شمالی چین کے ایک شہر کی انتظامیہ نے فٹ پاتھ پر ایک مخصوص لائن بنائی ہے، جہاں صرف سمارٹ فونز استعمال کرنے والے چل سکیں گے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق سمارٹ فونز استعمال کرنے والے سمارٹ فونز زومبیزکہلاتے ہیں اور دورانِ استعمال آہستہ چلتے ہیں۔ لہٰذا انتظامیہ نے ان کی لیے ایک علحیدہ لائن متعارف کرائی ہے۔

نیوز ویب سائٹ شانزی آن لائن کے مطابق ژیان نامی شہر کی یانتا روڈ پر پیدل چلنے کے لیے پختہ رستے پر ایک مخصوص لائن بنائی گئی ہے جس پر اپنے ارد گرد کے تمام حالات سے بے خبر اپنے موبائل فون پر مصروف رہنے والے لوگ آہستہ آہستہ چل سکیں گے۔یہ لین سرخ، سبز اور نیلے رنگ کی بنائی گئی ہے اور 80 سینٹی میٹر چوڑی ہے اور سو میٹر لمبی ہے۔

(جاری ہے)

شانزی آن لائن کے مطابق شہر کا ایک بڑا شاپنگ مال ایک مہینے سے اس لائن کو بنانے کے لیے کوششیں کررہا تھا۔

اس شاپنگ مال کی انتظامیہ کا کہنا تھا کے بعض اوقات کاریں بھی پیدل چلنے والوں کے لیے بنے فٹ پاتھ پر کھڑی ہوجاتی ہیں جب وہاں پر لوگوں کا بہت ہجوم ہوتا ہے اور وہ اپنے ارد گرد کے ماحول سے بے خبر ہوتے ہیں۔مقامی انٹرنیٹ پر شائع ہونے والے ایک اخبار دی پیپر نے رائے عامہ کا جائزہ لیا، تو لوگوں نے اس علحیدہ لین کے قیام کا خیر مقدم کیا۔

متعلقہ عنوان :