فیس بک کے کسی صارف کے ڈیٹا کو کبھی سٹور نہیں کیا،چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کی وضاحت

جمعرات 7 جون 2018 14:35

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 7 جون 2018ء)چین کی موبائل ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی ہواوے نے کہا ہے کہ اس نے کبھی بھی فیس بک استعمال کرنے والوں کے ڈیٹا کو سٹور نہیں کیا ہے ،کمپنی نے یہ بات فیس بک کے مبینہ طور پر یہ کہنے کے بعد کہی ہے کہ اس کی ہواوے ،لینیو،اوپو اور ٹی سی ایل سمیت چار چینی کمپنیوں کے ساتھ ڈیٹا تبادلے کی شراکت داری ہے ۔

ہواوے نے چینی جریدہ گلوبل ٹائمز کو ایک بیان میں بتایا کہ تمام ممتاز سمارٹ فون فراہم کرنے والوں کی طرح ہواوے فیس بک کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے تاکہ فیس بک کی خدمات کو صارفین کے لیے زیادہ سہل بنایا جا سکے ۔ہواوے نے کسی بھی فیس بک استعمال کرنے والے کے ڈیٹا کو نہ ہی حاصل کیا ہے اور نہ ہی سٹور کیا ہے ۔

(جاری ہے)

دیگر چینی کمپنیوں نے تبصرے کے لیے گلوبل ٹائمز کی دراخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔

چینی مبصرین کا کہنا ہے کہ فیس بک اور چینی ٹیک فریموں کے درمیان شراکت داری باہمی مفاد کے معمول کے کارباری طرز عمل کامظہر ہے اور اسے سیاسی رنگ نہیں دیا جانا چاہے۔ٹیکنالوجی تھینک ٹھینک چائنہ لیبز کے بانی فوانگ شینگ ڈائونگ نے کہا کہ امریکہ چین کی اعلیٰ ٹیکنالوجی انڈسٹری کے بارے میں سیاسی روایہ رکھتا ہے خواہ کوئی بھی معاملہ ہو امریکی سیاست دان اسے سیاست سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں اور پھر آہستہ آہستہ معاملے کی تحقیقات کرتے ہیں ،بل آخر سب سے بڑا فاتح سیاستدان ہے ، اور سب سے بڑی شکار چینی اور امریکی ہائی ٹیکنالوجی سیکٹروں کے باہمی اعتماد و تعاون کی بنیاد ہے ۔