سعودی عرب میں عید کا چاند 29 رمضان کو نظر آ سکتا ہے،ماہر موسمیات

فلکیاتی اعداد وشمار سے اندازہ ہوا ہے کہ اس سال ماہ رمضان 29دنوں کا ہوگا،عبدالعزیز الحصینی کی پیش گوئی

جمعرات 7 جون 2018 14:38

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 7 جون 2018ء)سعودی عرب کے ماہر موسمیات نے رمضان المبارک 29دنوں کا ہونے اور عید الفطر بروز جمعہ 15 جون کو منانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔فلکیاتی اعداد وشمار سے اندازہ ہوا ہے کہ اس سال ماہ رمضان 29دنوں کا ہوگا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی ماہر امور موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے کہاکہ فلکیاتی اعداد وشمار سے اندازہ ہوا ہے کہ اس سال ماہ رمضان 29دنوں کا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کا انحصار رویت کے دن موسم اور مطلع صاف ہونے پر ہے، مطلع صاف ہونے کی صورت میں جمعرات 14 جون کو شوال المکرم کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔