مئی میں چین کے زرمبادلہ ذخائر 3.1106ٹریلین ڈالر رہے

اپریل کے مقابلے میں ذخائر میں 14.23ارب ڈالر کی کمی ہوئی،پیپلزبینک آف چائنا

جمعرات 7 جون 2018 17:57

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 7 جون 2018ء)چین کے زرمبادلہ کے ذخائر مئی میں 3.1106ٹریلین امریکی ڈالر رہے ،اپریل کے مقابلے میں چینی زرمبادلہ کے ذخائر میں 14.23ارب ڈالر کی کمی ہوئی ۔

(جاری ہے)

پیپلزبینک آف چائنا نے یہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مئی میں چینی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ریکارڈ کی گئی تاہم ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال تسلی بخش ہے ۔ یاد رہے کہ چین دنیا میں امریکہ کے بعد زرمبادلہ کے سب سے زیادہ ذخائر رکھنے والا ملک ہے ۔