ایس سی او سربراہی اجلاس،پیوٹن چین پہنچ گئے

چین کے ساتھ فوجی اور اقتصادی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی،روس

جمعہ 8 جون 2018 15:24

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 8 جون 2018ء)روس کے صدر ولادی میر پیوٹن شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے چین پہنچ گئے، چین کے ساتھ فوجی اور اقتصادی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوٹن سرکاری دورہ پر چین پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

چین کے ساتھ فوجی اور اقتصادی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔

چینی دارالحکومت بیجنگ کے گریٹ ہال کے باہر صدر شی جن پنگ اپنے مہمان کا استقبال کیا۔ روسی صدر اس دورے سے قبل چینی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بھی دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید استحکام دینے کی بات کر چکے ہیں۔ پوٹن اس دورے کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے ویک اینڈ پر ہونے والے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :