تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ کا اجلاس،امیدواروں کی فہرست آج جاری کرنے کا فیصلہ

جمعرات 7 جون 2018 01:10

اسلام آباد ۔ 6 جون (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 7 جون 2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ کا طویل ترین اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مسلسل چھ روزہ غور خوض کے بعد ساٹھ فیصد حلقوں کیلئے امیدواروں کے انتخاب کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امیدواروں کی فہرست آج جمعرات کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فہرست تحریک انصاف کی ویب سائیٹ پر جاری کی جائے گی ۔بقیہ حلقوں کیلئے امیدواروں کے انتخاب کا عمل بھی جلد مکمل کرلیا جائے گا۔