دیار غیر میں مقیم پاکستانی ایک پھر عام انتخابات میں ووٹ کی سہولت سے محروم

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ کو نا ممکن قرار دیدیا

جمعرات 7 جون 2018 23:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 7 جون 2018ء)دیار غیر میں مقیم پاکستانی ایک پھر عام انتخابات میں ووٹ کی سہولت سے محروم ہو گئے، الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ کو نا ممکن قرار دیدیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، سماعت آغاز پر عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ الیکٹرانک ووٹ کے سسٹم کی سیکورٹی چیک کی رپورٹ آچکی ہے کوششوں کے باوجود عام انتخابات میں ووٹنگ ممکن نہیں سمندر پار پاکستانیوں کے لیے الگ ووٹنگ لسٹ بنانی پڑے گی، چیف جسٹس نے کہا کہ کسی ضمنی الیلشن میں ای ووٹنگ کا تجربہ کر سکتے ہیں، خدشہ ہے عام انتخابات میں کوئی نقصان نہ ہو جائے،سیکرٹری الیکشن کمیشن نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ فی الحال سمندر پار پاکستانیوں کی ووٹنگ ممکن نہیں آن لائن سسٹم پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، اس پر عدالت نے کیس کی سماعت انتخابات کے فوری بعد تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا کہ ضمنی انتخابات میں آن لائن ووٹنگ کا جائزہ لیا جاسکتا ہی۔