جماعت اسلامی لویر دیر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید اختلافات

جماعت اسلامی بچاوتحریک کے نام پر الگ گروپ سامنے ا ٓگیا شفیع اللہ خان کا سراج الحق کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان

جمعرات 7 جون 2018 23:50

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 7 جون 2018ء) جماعت اسلامی لویر دیر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید اختلافات، جماعت اسلامی لویر دیر میں جماعت اسلامی بچاوتحریک کے نام پر الگ گروپ سامنے ا ٓگیا جما عت اسلامی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری شفیع اللہ خان نے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیرسراج الحق کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا جبکہ حاجی محمد داوود سید نے جماعت اسلامی کے حلقہ پی کے 13سے جماعت اسلا می کے ٹکٹ ہولڈر شاد نواز خان کے مقابلہ میں کاغذات داخل کرلئے جماعت اسلامی لویر دیر ٹوٹ پھوٹ کا شکار تفیصلات کے مطابق جماعت اسلامی لویر دیر ٹکٹوں کی تقسیم پر اندرونی گروپ بندیوں کا شکار ہوگئی اس حوالے سے جماعت اسلامی کے ایک گروپ نے پارٹی فیصلوں سے بغاوت کرتے ہوئے جما عت اسلامی بچاو گروپ سے تعلق رکھنے والے جماعت اسلامی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری شفیع اللہ خان نے حلقہ این اے 7لوئیر دیر پر جما عت اسلامی پاکستان کے مرکزی آمیر سراج الحق کے مقابلے جبکہ ضلعی کونسلر حاجی محمد داوود سید نے حلقہ پی کے 13پر جماعت اسلامی کے ٹکٹ ہولڈر حاجی شادنواز خان کے مقابلے میں کاغذات نا مزدگی داخل کرلئے کا غذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد حلقہ این اے 7لویر دیر سے جماعت اسلامی کے باغی گروپ کے امیدوار شفیع اللہ خان ، اور پی کے 13سے امیدوار حاجی محمد داؤؤد سید، سیاست خان ، محمد شیرخان ، عبداللہ جان اور کونسلر شفیع اللہ کے ہمراہ ایک پر ہجوم پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگا یا کہ جماعت اسلامی لویر دیر مولانا مودودی کی جماعت نہیں رہی اور جماعت اسلامی پٹڑی سے اتر کر جماعت اسلامی پر بعض افراد نے دولت کے بل بوتے پر جماعت اسلامی کو یرغمال بنا چکے ہیں انھوں نے الز ام لگا یا کہ جماعت اسلامی کے بعض ارکان اسمبلی نے نظریاتی کار کنوں کو مسلسل نظر انداز کرکے ارکان اسمبلی نے اقربا پروری کی اور کرپشن کی انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے اندر اقربا پروری ، بے انصافی اور کرپشن کے خلاف انھوں نے کئی بار ضلعی ، صوبائی ، اور مرکزی نظم کواپنے تحفظات سے اگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی انھوں نے کہا کہ مولا نا مودودی کے نظریہ کو پس پشت ڈال دیا گیا اور پارٹی تباہی کے دھانے پہنچ چکی ہے انھوں نے کہا کہ وہ جماعت اسلامی سے انھوں نے بغا وت نہیں کی ہے لیکن پارٹی کو بچانے اور مولانا مودودی کی اصلی جماعت اسلامی کی بحالی کے لئے میدان میں اچکے ہیں انھوں نے کہا کہ وپارٹی کے قائدین کے ساتھ مذکرات سے انکاری نہیں اگر جماعت اسلامی کے قایدین نے ان کی تحفظات دورکرنے کے مزاکرات کی پیشکش کی تو وہ مذکرات کیلئے تیار ہے ۔