محکمہ ایکسائز لگژری ہاوسز کے خلاف سرگرم، دو کروڑ سے زائد کے نادہندہ42 لگژری گھروں کو سربمہرکردیا

جمعرات 7 جون 2018 23:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 7 جون 2018ء) محکمہ ایکسائز لگژری ہاوسز کے خلاف سرگرم، دو کروڑ سے زائد کے نادہندہ42 لگژری گھروں کو سربمہرکردیا‘ٹیکس کی عدم ادائیگی تک گھروں کو ڈی سیل نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز کا2 کنال اور اس سے بڑے گھروں کے مالکان کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ہوئے لگژری ٹیکس کی عدم ادائیگی پر42 گھر سربمہر کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایکسائزکی جانب سے واپڈاٹان، ویلنشیا ٹائون سمیت دیگرعلاقوں میں گھروں کو سربمہرکیا گیا ہے دوسری جانب بڑے گھروں کے مالکان کے ذمہ 2 کروڑ سے زائد کی رقم واجب الادا تھی۔ ٹیکس کی عدم ادائیگی پرگھروں کو سربمہرکیا گیا۔ کریک ڈان میں انسپکٹر فخرواہگہ، زاہدمغل ودیگر نے حصہ لیا۔ ڈائریکٹرریجن بی را شکیل الرحمانکا کہنا تھا کہ حتمی نوٹسز کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کیے گئے اور جب تک ٹیکس ادا نہیں کیے جائے گئے، ان گھروں کو ڈی سیل نہیں کیا جائے گا۔