پورٹ قاسم بجلی گھر نے شدید گرم موسم کے باوجود پوری طرح کام شروع کر دیا،چینی حکام

یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا وسیع پیمانے پر فراہم کیا جانے والا توانائی کا پہلا منصوبہ ہے پاکستانی کارکنوں نے ماہ رمضان میں انتھک محنت سے کام کیا چینی کارکنوں نے بھی مساوی ساتھ دیا

جمعہ 8 جون 2018 13:50

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 8 جون 2018ء)پورٹ قاسم بجلی گھر نے شدید گرم موسم کے باوجود ماہ رمضان المبارک کے دوران پوری طرح کام شروع کر دیا ہے ، یہ بات اس کی ترقی میں ملوث چینی کمپنی نے بتائی ہے ،پاکستانی ملازمین نے جو کہ بجلی گھر کی اہم فورس ہے شدید گرمی کے باوجود انتھک کام کیا اور ان کے چینی ہم منصبوں نے بھی اس کے خوش اسلوبی سے کام کرنے کو یقینی بنانے کیلئے پوری طرح ساتھ دیا ۔

ماہ رمضان کے دوران قاسم پورٹ بجلی گھر کی انتظامیہ پاکستانی ملازمین کو کام کی سہولت اور بہتر حالت فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے ۔یہ بجلی گھر 26مئی تک مقامی باشندوں کو 2.5بلین کلو واٹ بجلی فراہم کر رہا تھا۔اس طرح بجلی کی قلیت پر موثر طور پر قابو پالیا گیا ہے ،اس بجلی گھرنے 25اپریل کو تجارتی پیمانے پرکام شروع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق پورٹ قاسم بجلی گھر سازوسامان میں چھپے ہوئے نقائص اور دشواریوں کے انتہائی وقوع پذیر ہونے والے سیزن کے مرحلے میں ہے ۔

یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا وسیع پیمانے پر فراہم کیا جانے والا توانائی کا پہلا منصوبہ ہے ۔اسکی پیداواری گنجائش 9بلین کلو واٹ ۔گھنٹہ سالانہ ہے ۔جس نے پاکستان کی بجلی کی قلیت میں موثر کمی کر دی ہے ،اور زبردست اقتصادی اور سماجی فوائد پیدا کئے ہیں ۔