شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد اولین ترجیح، قومی ذمہ داری بطریق احسن نبھائوں گا،حسن عسکری

سب کو انتخابات کیلئے یکساں مواقع کی فراہمی یقینی بنائینگے، انتظامیہ مکمل غیر جانبدار رہ کر اپنا کردار ادا کریگی میرا مینڈیٹ شفاف اور منصفانہ الیکشن کا انعقاد ہے اور میں یہ ذمہ داری فرض سمجھ کر ادا کرونگا،نگران وزیراعلیٰ پنجاب

جمعہ 8 جون 2018 19:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 8 جون 2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری رضوی نے کہا ہے کہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد اولین ترجیح ہے۔ شفاف انتخابات کی قومی ذمہ داری کو بطریق احسن نبھائوں گا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری رضوی نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ سب کو عام انتخابات کیلئے یکساں مواقع کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ مکمل طور پر غیر جانبدار رہ کر اپنا کردار ادا کرے گی۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ میرا مینڈیٹ شفاف اور منصفانہ الیکشن کا انعقاد ہے اور میں یہ ذمہ داری فرض سمجھ کر ادا کروں گا۔ انہوںنے کہاکہ شفاف اورآزادانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے ضروری وسائل بروئے کار لائیںگے۔انہوںنے کہا کہ پرامن اورشفاف انتخابات کروانامیری ذمہ داری ہے اوراپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے جانتا ہوں اورذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کیلئے ہر طرح کی کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔