نواز شریف کا اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

نواز شریف اصغر خان کیس میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد کیا

جمعہ 8 جون 2018 21:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 8 جون 2018ء) نواز شریف نے اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ نواز شریف اصغر خان کیس میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد کیا۔تفصیلات کے مطابق 1990 میں اسلامی اتحاد بنانے اور عام انتخابات میں دھاندلی کرنے کے لیے سیاستدانوں میں رقوم تقسیم کی گئی تھیں۔

اس سے متعلق ایئر فورس کے سابق سربراہ اصغر خان مرحوم نے سپریم کورٹ میں درخواست دی تھی۔ 2012 میں فاضل عدالت نے اس کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔اس فیصلے کے مطابق اسلامی جمہوری اتحاد کی تشکیل کے لیے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سمیت دیگر سیاست دانوں میں رقوم کی تقسیم اور 1990 کے انتخابات میں دھاندلی کی ذمہ داری مرزا اسلم بیگ اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درنی پر عائد کی تھی اور ان کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

مرزا اسلم بیگ اور اسد درانی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں ہی نظرثانی اپیل دائر کر رکھی تھی جسے عدالت مسترد کرچکی ہے۔چند روز قبل اصغر خان کیس کو نئے سے سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور سپریم کورٹ احکامات کی روشنی میں ایف آئی اے نے اصغر خان کیس میں تحقیقات کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی تھی۔جس کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے احسان صادق کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

کمیٹی کو جلد از جلد انکوائری مکمل اور پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پہلے پہل خبر یہ تھی شائد ٹھوس ثبوت ہونے تک سابق وزیر اعظم کو سپریم کورٹ میں طلب نہ کیا جائے تاہم بعد نواز شرف کو بھی طلبی کا سمن جاری کر دیا گیا۔ابھی تک کی خبروں کے مطابق اصغر خان عمل درآمد کیس، نواز شریف عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔سپریم کورٹ نے دو مواقع پر نواز شریف کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا ۔

2روز قبل یہ خبر آئی تھی کہ سابق وزیر اعظم نے اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ میں جواب داخل کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس مقصد کے لیے نوازشریف نے بیرسٹر محمد منور دگل کی خدمات حاصل کیں تھیں اور بیرسٹر محمد منور دگل نے اپنا وکالت نامہ عدالت میں جمع کروا دیا تھا۔تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نواز شریف نے اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ نواز شریف اصغر خان کیس میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔