چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کی طرف سے لکھے گئے خط کا نوٹس لیا

جمعہ 8 جون 2018 23:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 8 جون 2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کی طرف سے گلگت بلتستان کے چیف کورٹ کو ججز کو سیکورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے لکھے گئے خط کا نوٹس لیا ہے۔

(جاری ہے)

رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کی طرف سے گلگت بلتستان کے چیف کورٹ کو خط لکھا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ گلگت بلتستان کے دورے پر گئے ہوئے ججز کو پروٹوکول اور سیکورٹی فراہم کی جائے۔ اس حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے نوٹس لیتے ہوئے رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ سے وضاحت طلب کی ہے کہ انہوں نے کون سے اختیارات استعمال کرتے ہوئے یہ خط لکھا ہے۔