این اے 59میں ٹکٹ سے محروم اجمل صابر نے عمران خان سے ملاقات کے بعد دھرنا ختم کر دیا

ہمارا سروے آپ کے خلاف آیا تھا اس لیے آپ کو ٹکٹ نہیں دیا ، چیئرمین پی ٹی آئی میرے حلقے میں جعلی سروے کرایا گیا اکثریت میرے ساتھ ہے ، اجمل صابر

ہفتہ 9 جون 2018 22:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 9 جون 2018ء)حلقہ این اے 59میں ٹکٹ سے محروم اجمل صابر نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ، ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ ہمارا سروے آپ کے خلاف آیا تھا اس لیے آپ کو ٹکٹ نہیں دیا دیا جس پر اجمل صابر نے مؤقف اختیار کیا کہ میرے حلقے میں جعلی سروے کرایا گیا اکثریت میرے ساتھ ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق )حلقہ این اے 59میں ٹکٹ سے محروم اجمل صابرکی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی ۔ ملاقات کے بعد اجمل صابر نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد کارکن واپس لوٹ گئے ۔ ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ ہمارا سروے آپ کے خلاف آیا تھا اس لیے آپ کو ٹکٹ نہیں دیا دیا جس پر اجمل صابر نے مؤقف اختیار کیا کہ میرے حلقے میں جعلی سروے کرایا گیا اکثریت میرے ساتھ ہے ۔