بھارت ساحلی علاقے گوا میں آبشار کے قریب سیلفی لینے کی کوشش میں 700 فٹ گہری کھائی میں گرنے والا شخص معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا

جمعہ 8 جون 2018 12:11

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 8 جون 2018ء) بھارت ساحلی علاقے گوا میں ایک شخص پہاڑی آبشار کے قریب سیلفی لینے کی کوشش میں 700 فٹ گہری کھائی میں گر گیا تاہم معجزانہ طور پر وہ زندہ بچ گیا اورامدادی کارکنوں نے پانچ گھنٹے کی جدو جہد کے بعد اس کو کھائی سے نکال لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ناشک سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ شخص نے سندھودرگ ضلع کے امبولی گھاٹ نامی علاقے میں تفریح کے دوران ایک آبشار کے قریب سیلفی بنانے کی کوشش میں توازن قائم نہ رکھ سکا اور لڑھکتا ہوا سات سو فٹ گہری کھائی میں جاگرا۔

امدادی کارکن رسوں کی مدد سے اس تک پہنچے تو وہ نیم بے ہوشی کی حالت میں تھا۔اس حادثے میں اس کے پورے جسم پر خراشیں آئیں تاہم اس کو کوئی شدید چوٹ نہیں لگی۔

متعلقہ عنوان :