ٹرانس پیسیفک تجارتی معاہدے پر نظرثانی کی جائے گی، ملائیشین وزیر اعظم

ہفتہ 9 جون 2018 14:36

کوالالمپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 9 جون 2018ء)ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ٹرانس پیسیفک شراکتی تجارتی معاہدے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس معاہدے کی موجودہ شرائط ملائیشیا جیسی چھوٹی اقتصادیات کے حامل ملکوں کے لیے فائدہ مند نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات جاپانی اقتصادی جریدے ’نِکئی‘ کو دیئے گئے اس انٹرویو میں کہی۔ مہاتیر محمد نے کہا کہ اس سمجھوتے میں چھوٹی اور کمزور اقتصادیات والے ممالک کو اپنی مصنوعات کو محفوظ کرنے کا موقع دینا ضروری ہے۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم کا یہ بیان اس گیارہ ملکی تجارتی معاہدے کے لیے ایک دھچکا ہو سکتا ہے۔ ٹرانس پیسیفک تجارتی معاہدے میں جاپان اور کینیڈا بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :