نگران حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رواں ماہ اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

جمعہ جون 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جون ء) نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رواں ماہ اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رواں ماہ اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے مسلم لیگ (ن) کی جانے والی حکومت نے 7جون تک قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا اور یہ معاملہ نگران حکومت پر چھوڑا تھا کہ وہ اس حوالے سے کوئی فیصلہ کرے گی ۔

سابقہ حکومت کے وقت اوگر نے ساڑھی12روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی تاہم حکومت نے اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا تھا اب نگران حکومت نے رواں ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرا ر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت قیمتوں میں کوئی نیا اضافہ نہیں کیا جائے گا بلکہ پرانی قیمتیں برقرار رہیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments