عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے سلیم ضیاء بلاول بھٹو زرداری کے مقابلے میں سامنے آگئے

جمعہ جون 20:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جون ء) عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے سلیم ضیاء بلاول بھٹو زرداری کے مقابلے میں سامنے آگئے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کے مقابلے میں (ن) لیگ کے سلیم ضیاء سامنے آگئے ہیں۔ سینٹرسلیم ضیاء نے بھی این اے 246 لیاری سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔ایم کیوایم کے کامران اختر ایک بار پھر حلقہ این اے 249 اور پی ایس 115 سے قسمت آزمائیں گے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے سلمان مجاہد بلوچ اور نشاط محمد ضیاء نے بھی اپنے کاغذات جمع کرادیئے ہیں۔ایم ایم اے کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان نے پی ایس 129 کیلئے اپنے کاغذات جمع کرائے اور کہا کہ اگر دھاندلی نہ ہوئی تو این اے 247 کی نشست پر ایم ایم اے فتح حاصل کرے گی۔سول سوسائٹی کے ورکر جبران ناصر نے بھی این ای247 اور پی ایس 111 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔تحریک لبیک کے امیدوار غلام رضا محمد امجد، محمد عامر، پی ٹی آئی کے یوسف الرحمان، اے این پی کے ارسلان خان، پی ایس پی کے سہیل آفریدی اور پیپلز پارٹی کے سردار خان نے بھی صوبائی اور قومی اسمبلیوں کے حلقوں کیلئے اپنے کاغذات جمع کرائے۔

Your Thoughts and Comments