پیپلز پارٹی کی جانب سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ناموں کا حتمی اعلان تاحال نہیں کیا گیا ، امیدواروں میں مایوسی

پیپلز پارٹی میں اثر رسوخ رکھنے والے رہنماؤں کی جانب سے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے اعلیٰ قیادت سے اپنے روابط تیز

جمعہ جون 21:47

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جون ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ناموں کا حتمی اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث امیدواروں میں مایوسی کی لہر چھائی ہوئی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور سینیئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو کی جانب سے لاڑکانہ ڈویزن و ضلع کے اندر پارٹی امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے لیے لاڑکانہ پریس کلب میں گذشتہ جمعرات اور جمعے کے روز پریس کانفرنس متوقع تھی تاہم ان کی جانب سے دو مرتبہ پریس کانفرنسز ملتوی کیے گئے ہیں جس کے باعث امیدواروں کے ناموں کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے پیپلز پارٹی رہنماؤں کے امیدواروں سخت مایوسی کی لہر چھائی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کی جانب سے نثار احمد کھوڑو کو نوڈیرو ہاؤس میں طلب کرکے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لیے حکمت عملی طئے کی جائے گی جس کے بعد حتمی طور پر امیدواروں کے ناموں کا پریس کانفرنس کے ذریعے اعلان کیا جائے گا۔ واضع رہے کہ لاڑکانہ ضلع کے ایک قومی اسمبلی اور تین صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے ناموں کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث پیپلز پارٹی میں اثر رسوخ رکھنے والے رہنماؤں کی جانب سے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لیے اعلیٰ قیادت سے اپنے روابط تیز کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب بتایا جاتا ہے کہ جن امیدواروں کے ناموں کو فائنل کیا گیا ہے ان سے اکثر پارٹی رہنما متفق نہیں جس کے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق آج ہفتے یا کل اتوار کے روز نثار احمد کھوڑو اہم پریس کانفرنس کرکے لاڑکانہ ڈویزن و ضلع سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان کریں گے۔

Your Thoughts and Comments