تحریک انصاف نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کے بھائی ڈاکٹر عامر علی حسین خان کو پارٹی ٹکٹ جاری کرکے واپس لے لی ،اس کی جگہ بلال اعجاز کو ٹکٹ کا اجراء ، نیا تناز ع پیدا

جمعہ 8 جون 2018 23:20

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 8 جون 2018ء)پاکستان تحریک انصاف نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کے بھائی ڈاکٹر عامر علی حسین خان کو پارٹی ٹکٹ جاری کرکے واپس لے لی اور بلال اعجاز کو ٹکٹ جاری کر دیا، تحریک انصاف کی جانب سے موجودہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کے بھائی کو ٹکٹ جاری کرکے واپس لینے پر کئی سوالات نے جنم لے لیا جبکہ اس سے ایک تنازع بھی پید اہوگیا ۔

پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ این اے 84 گوجرانوالہ سے تحریک انصاف کے امیدوار عامر علی حسین نہیں بلکہ بلال اعجاز ہونگے ۔ تحریک انصاف کی قیادت نے ایک ہفتہ لگاتار پارلیمانی بورڈز کے اجلاس کے باوجود غلطیوں سے بھری امیدواروں کی فہرست جاری کردی ۔گزشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے جاری امیدواروں کی فہرست میں گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 84سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کے بھائی ڈاکٹر عامرعلی حسین خان کو ٹکٹ کے اجراء کا بتایا گیامگر حقیقت میں سابق رکن قومی اسمبلی بلال اعجاز کوگوجرانوالہ سے ٹکٹ جاری کی گئی ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری نے اپنے ہی میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ فہرست کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ این اے 84 گوجرانوالہ سے تحریک انصاف کے امیدوار عامر علی حسین نہیں بلکہ بلال اعجاز ہونگے ۔دوسری جانب ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ دبائو پرکیا گیا ہے ۔