الیکشن کمیشن نےسمیرا ملک کوالیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

سمیرا ملک کوجعلی ڈگری کیس میں نااہل کیا گیا تھا، مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پراین اے93 خوشاب سےالیکشن لڑوں گی۔ن لیگی رہنماء سمیرا ملک کی گفتگو

ہفتہ 9 جون 2018 18:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 9 جون 2018ء): الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء سمیرا ملک کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے، سمیرا ملک نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پراین اے 93خوشاب سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن 2018ء کیلئے سمیرا ملک کی قسمت نے ساتھ دیا۔الیکشن کمیشن نے سمیرا ملک کو انتخابات 2018ء میں حصپ لینے کی اجازت دے دی ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنماء سمیرا ملک نے نااہلی ختم ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ کے ٹکٹ پر این اے 93 خوشاب سے الیکشن لڑوں گی۔ سمیرا ملک کے جعلی ڈگری کیس میں الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ سمیرا ملک نے خوشاب سے این اے 69 حصہ لیا اور الیکشن جیت گئیں۔

(جاری ہے)

سمیرا ملک کے مقابلے میں انتخابی امیدوارملک عمر اسلم اعوان نے ان کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

جس پرالیکشن ٹریبونل نے انہیں نااہل قراردے دیا تھا۔جبکہ سمیرا ملک نے ٹریبونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج بھی کیا۔ تاہم اب الیکشن کمیشن نے ان کے الیکشن لڑنے سے پابندی ہٹا دی ہے۔ اور انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔ واضح رہے سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوران کیلئے گریجوایشن کی ڈگری کی ضروری قرار دیا تھا۔

جس کے بعد سیاسی خاندانوں سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد جوکہ انتخابی عمل میں حصہ لیتے رہے انہوں نے جعلی ڈگریاں بنوائیں اور الیکشن 2002ء میں حصہ لیا ۔پرویز مشرف نے گریجوایشن کی شرط کو ضروری قراردے کربہت سے سیاستدانوں کو سیاست سے باہر کرنے کی کوشش کی تاکہ ان کی جگہ نئے اور پڑھے لکھے چہرے پارلیمنٹ میں آسکیں گے۔تاہم الیکشن 2008ء میں جب پیپلزپارٹی کی حکومت برسراقتدار آئی توانہوں نے گریجوایشن کی شرط کو ڈکٹیٹر کی شق قراردے کر18ویں ترمیم میں اس شرط کو ختم کردیا تھا۔