مسلم لیگ (ن) عام انتخابات کیلئے امیدوار وں کے پہلے مرحلے کا اعلان (کل) کرے گی

مریم نوازکو کراچی سے الیکشن لڑانے کی تجویز بھی زیر غور ہے ،ْذرائع

ہفتہ 9 جون 2018 20:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 9 جون 2018ء)مسلم لیگ (ن) عام انتخابات کے لئے امیدوار وں کے پہلے مرحلے کا اعلان (کل) اتوار کوکرے گی ، مریم نوازکو کراچی سے الیکشن لڑانے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔ذرائع کے مطابق (ن )لیگ کے صدر شہبازشریف اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکے 3،3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا امکان سامنے آیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکمران جماعت ن لیگ میں 70فیصد ٹکٹ پرانے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو دیے جائیں گے تاہم حتمی اعلان اتوار کیا جائیگا۔مریم نوازشریف نے ایک بیان میں این اے 125 اور 127سے الیکشن لڑنے کی درخواستیں دے رہی ہیں ،دونوں حلقوں سے ان کے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی قیادت نے کرنا ہے ۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے این اے 132 اور 134 سے کاغذات نامزدگی وصول کئے ہیں جبکہ این اے 134 سے سعد رفیق نے بھی کاغذات حاصل کرلئے ہیں۔