عوام ووٹ کی قوت سے عام انتخابات میں ملک پر 70سال سے مسلط قوتوں کو مسترد کر دیں ،سراج الحق

قوم کا مستقبل 2018کے عام انتخابا ت سے وابستہ ہے ،آنے والادور مجلس عمل ہے کرپٹ عناصر سے پائی پا ئی کا حساب لینگے ،لویئر دیرکے ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ میں جمعیت طلبہ عربیہ کے زیر اہتمام افطار پارٹی سے خطاب

ہفتہ 9 جون 2018 20:42

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 9 جون 2018ء) جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسینیٹرسراج الحق نے کہا کہ عوام ووٹ کی قوت سے اگلے عام انتخابات میں ملک پر 70سال سے مسلط قوتوں کو مسترد کر دیں ،قوم کا مستقبل 2018کے عام انتخابا ت سے وابستہ ہے ،آنے والادور مجلس عمل ہے ،کرپٹ عناصر سے پائی پا ئی کا حساب لینگے ،لویئر دیرکے ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ میں جمعیت طلبہ عربیہ کے زیر اہتمام افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہو ئے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ووٹ مقدس امانت ہے عوام سوچ سمجھ کر ووٹ کا استعمال کریں ،2018کے عام انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کا مقابلہ ملک پر70سال سے مسلط روایتی طبقے سے ہے موجودہ تعلیمی ،سیاسی اور معاشی نظام فرسودہ ہے جو غلامانہ ہنیت کے حامل افراد تیار کررہا ہے ،غریب غریب ترہوتا جارہا ہے اور اس کو صاف پانی میسر نہیں ،انہوں نے کہا کہ قوم تبدیلی کی متلاشی ہے جو اُنہیں مجلس عمل کی صورت میں میسر ہے ،ایم ایم اے کی قیادت کے نام نہ تو پانامہ لیکس میں ہے اور نہ ہی یہ لوگ نیب زدہ ہیم مجلس عمل قوموں کی امیدوں کا محور ہے ، ،2018کے عام انتخابات میں مجلس عمل واضح قوت بن کر اُبھری گی ،کامیابی کی صورت میں ملک سے امریکی غلامی ،استحصالی اور طبقاتی نظام کا خاتمہ ہو گا ،جماعت اسلامی کو اپنے ممبران اسمبلی کے کردار پر فخر ہے جو کسی موقع پر بک گئے اور نہ ہی کسی پر کرپشن کا دا غ ہے ،عام انتخابات میں مقابلہ نظام مصطفی ﷺکے علمبرداروں اور امریکہ کے حواریوںکے درمیان ہوگا ،ووٹ مقدس گواہی اور کرپٹ نظام سے بغاوت کا عملی نام ہے ،عوام ووٹ کی پرچی سے روایتی سیاستدانوں کو مسترد کردیں،کربلا میں حق وباطل کا معرکہ نظریہ کی اہمیت بتلاتا ہے ،اصولوں کی خاطر ذند گی قربان کرنے والے ہمیشہ ذندہ رہتے ہے ، ،جماعت اسلامی فرد اور معاشرے کے تبدیلی کانام ہے ، جو افراد شعوری طور پر تحریک سے منسلک نہ ہو اور ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار نہ ہوں جماعت اسلامی میں مفاد پرستوں کے لے کو ئی جگہ نہیں ،جماعت سلامی امام شاہ ولی اللہ اور سید مودودی کی فکرکی وارث جماعت ہے ،تقریب سے سابق صوبائی وزیر مظفرسید ایڈوکیٹ ،مرکزی منتظم اعلی مولانا محمد الطاف اورمولانا عرفان الدین عرفان نے بھی خطاب کیا