گلگت بلتستان کا ائیرپورٹ 2روز کے لیے بند کردیا گیا

گلگت بلتستان ائیرپورٹ کے واحد ائیر ٹریفک کنٹرولر یاسر اقبال کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا

ہفتہ 9 جون 2018 23:28

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 9 جون 2018ء):گلگت بلتستان کا ائیرپورٹ 2روز کے لیے بند کردیا گیا گلگت بلتستان ائیرپورٹ کے واحد ائیر ٹریفک کنٹرولر یاسر اقبال کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا۔ڈاکٹر نے یاسر اقبال کو دو روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کی انتظامیہ اور سول ایوی ایشن حکام میں تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔

سول ایوی ایشن حکام نے گلگت ائیر پورٹ کو بند کر دیا۔سول ایوی ایشن حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ گلگت بلتستان ائیرپورٹ کے واحد ائیر ٹریفک کنٹرولر یاسر اقبال کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا۔ڈاکٹر نے یاسر اقبال کو دو روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔سول ایوی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ گلگت کے ڈپٹی کمشنر نے ائیر ٹریفک کنٹرولر یاسر اقبال کو حراست میں لیا تھا اور انکو ہراساں کیا تھا جس کے باعث انکی طبیعت خراب ہوئی ۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ وہ اس پر احتجاج کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈی سی کو برطرف کیا جائے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم سکردو گلگت اور چترال کا فلائٹ آپریشن معطل کر دیں گے۔یاد رہے کہ اس اقدام کے بعد گلگت بلتستان کا ملک بھر سے فضائی رابطہ منقطع ہو گیا ہے جس سے سیاح اور مقامی لوگ بری طرح متاثر ہوں گے۔یہ بھی واضح ہو کہ سکردو ائیرپورٹ دفاعی اعتبار سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔