عمران خان کیخلاف کیس کوسپریم کورٹ لیکرجائیں گے،افتخارچودھری

عمران خان کے کاغذات نامزدگی کوآرٹیکل 62ایف ون کے تحت چیلنج کریں گے،عمران خان کو پانچوں حلقوں میں چیلنج کریں گے،عمران خان نے اپنے بیٹوں کوظاہرکیا بیٹی کوظاہر نہیں کیا۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

اتوار 10 جون 2018 20:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 10 جون 2018ء): سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کیخلاف کیس کوسپریم کورٹ لیکر جائیں گے،عمران خان کے کاغذات نامزدگی کوآرٹیکل 62ایف ون کے تحت چیلنج کریں گے،عمران خان کو پانچوں حلقوں میں چیلنج کریں گے،عمران خان نے اپنے بیٹوں کوظاہرکیا بیٹی کوظاہر نہیں کیا۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کی بیٹی ٹیرین وائٹ کا معاملہ ابھی حل نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کیخلاف کیس کوسپریم کورٹ لیکر جائیں گے۔عمران خان کے کاغذات نامزدگی کوآرٹیکل 62ایف ون کے تحت چیلنج کریں گے۔عمران خان کو پانچوں حلقوں سے چیلنج کریں گے،انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنی بیٹی کوکیوں قبول نہیں کرتے؟ عمران خان کی ایک بیٹی ہے جس کووہ بیرون ملک جاکر تسلیم کرتے ہیں لیکن پاکستان میں تسلیم نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان کواپنی بیٹی کوماننا چاہیے انہوں نے آج تک اپنے دوبیٹوں کی بات کی ہے۔انہوں نے ہمیشہ کہاکہ میرے دوبیٹے ہیں۔کاغذات نامزدگی میں بھی دوبیٹوں کو ظاہر کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک باپ کوہم نے حقائق بتانے ہیں کہ تم اہل نہیں ہوکہ الیکشن لڑسکو۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے کاغزات نامزدگی میں بیٹوں کا ذکر ہے بیٹی کا نہیں۔

واضح رہے

چیف جسٹس افتخار چوہدری نے عمران خان کے خلاف سیتا وائٹ کیس کھلوانے کا اعلان کر دیا ہے۔چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کی سیتا وائٹ سے غیر قانونی شادی اور بچے کامعاملہ عدالت لے جائیں گے۔افتخار چودری کامزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ملک کا لیڈر جو بھی ہو اس پر اس قسم کے الزامات نہ ہو۔

اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف اور جہانگیر ترین کو بھی نا اہل کیا گیا ہے لیکن عمران خان کے اوپر کوئی بات نہیں کی جاتی،عمران خان پر سنگین نوعیت کا الزام ہے اس لیے میں اس کیس کو ضرور کھلواوں گا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی ان دنوں عام انتخابات 2018کی تیاری میں مصروف ہے اور پی ٹی آئی میں دیگر سیاسی جماعتوں سے انتخابی امیدواروں کی شمولیت دیکھ کر ایسا ہی لگ رہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہو گی، البتہ اس صورتحال میں اگر ریحام خان نے عمران خان کے بلیک بیری کو استعمال کرتے ہوئے مزید انکشافات کیے توعمران خان اور پی ٹی آئی کے سیاسی کیرئیر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب
انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں ایک سوال پرکہا کہ نوازشریف کیخلاف کیس کا فیصلہ جلد ہونا چاہیے۔ کیوں ایک ایک گواہ پربارہ بارہ دن لگائے جارہے ہیں۔