تحر یک انصاف نے امیدوار ں کیلئے زیادہ سے زیادہ 2حلقوں سے الیکشن لڑ نے کی پابندی لگانے کا مشورہ دیدیا

اتوار 10 جون 2018 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 10 جون 2018ء) تحر یک انصاف نے امیدوار ں کیلئے زیادہ سے زیادہ 2حلقوں سے الیکشن لڑ نے کی پابندی لگانے کا مشورہ دیدیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطا بق تحر یک انصاف کے مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمران اسماعیل نے اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی قیادت اگر ایک سے زیادہ حلقوں سے الیکشن لڑتی ہے تواس کا فائدہونے کے ساتھ ساتھ نقصان بھی ہوتا ہے کیونکہ جہاں سے نشست خالی کی جائے وہاں ووٹرز ناراض ہو جاتے ہیں اس لیے بہتر ہوگا امیدوار ں کیلئے زیادہ سے زیادہ 2حلقوں سے الیکشن لڑ نے کی پابندی لگادی جائے ۔