آسٹریلیا ،انار کھانے سے خاتون کی موت

ہفتہ 9 جون 2018 10:00

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 9 جون 2018ء) آسٹریلیا کی ایک خاتون انار کے برف میں منجمند دانے کھانے سے موت کے منہ میں چلی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی خاتون نے فریج میں برف کا جما ہوا انار کھایا تھا۔ڈاکٹروں نے تشخیص میں بتایا کہ جمے ہوئے انار کے دانوں میں ہیپاٹائٹس اے نامی وائرس پیدا ہوگیاتھا جس سے خاتون کاجگر شدید متاثر ہوا اور اس کی موت واقع ہوئی۔ طبی ماہرین کے مطابق فریزر میں جما ہوا پھل کھانے سے پرہیز کرنا چاہئے۔