اسرائیلی فوج کا آنسو گیس کا شیل فلسطینی نوجوان کے چہرے پر پھٹ گیا

شیل لگنے سے ہیثم ابو سبلہ زمین پرگرپڑا،چہرہ خون میں لت پت،منہ سے دھواں نکلتا رہا،اسپتال منتقل

ہفتہ 9 جون 2018 12:51

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 9 جون 2018ء)اسرائیلی فوج کا آنسو گیس کا شیل فلسطینی نوجوان کے چہرے پر پھٹ گیا،برطانوی اخبارکے مطابق مذکورہ تصاویر خان یونس شہر کے مشرق میں لی گئیں جہاں مذکورہ شیل کے لگنے کے بعد 23 سالہ فلسطینی نوجوان ہیثم ابو سبلہ کو زمین پر پڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کا چہرہ خون میں لت پت ہو گیا اور اس کے مٴْنہ سے دھواں نکلتا دکھائی دے رہا ہے۔مظاہرین نے فوری طور پر اس فلسطینی نوجوان کو غزہ میں ایک ہسپتال پہنچایا۔ ڈاکٹروں نے اس ے آئی سی یو میں رکھا اور پھر اس کا فوری آپریشن کیا گیا تا کہ چہرے سے آنسو گیس کے شیل کے ٹکڑے نکالے جا سکیں۔ آپریشن کے بعد نوجوان کی حالت بہتر ہے۔

متعلقہ عنوان :