امریکا کیساتھ تجارتی معاملات پر آگے بڑھا جا سکتا ہے،فرانسیسی صدر

ہفتہ 9 جون 2018 15:09

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 9 جون 2018ء)فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ ملاقات کے بعد ان تجارتی ایشو پر آگے بڑھا جا سکتا ہے،جن پر امریکہ اور اتحادی ممالک کے درمیان ایک رائے نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے کہا کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ ملاقات کے بعد ان تجارتی ایشو پر آگے بڑھا جا سکتا ہے،جن پر امریکہ اور اتحادی ممالک کے درمیان ایک رائے نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی -7 سربراہی اجلاس سے پہلے اچھے پیغامات کے تبادلے کے بعد دونوں رہنماؤں نے سمجھوتہ کا موقف اپنا لیا ہے،امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ اور فرانس کا خصوصی تعلق رہا ہے،لیکن کاروبار کے معاملے پر کبھی کبھی اس کا امتحان بھی ہوتا ہے۔میکرون کاروبار کے مسئلے پر بات چیت کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔