جی سیون اجلاس میں روس کو بھی بلایا جائے، امریکی صدر

ہفتہ 9 جون 2018 15:16

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 9 جون 2018ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا میں ہونے والی جی سیون اجلاس میں روس کو بھی شریک ہونا چاہیے،2014ء میں یوکرینی علاقے کریمیا کو روس کا حصہ بنانے پر تب جی ایٹ کہلانے والے اس گروپ سے روس کو خارج کر دیا گیا تھا،جس کے بعد امیر ترین اور ترقی یافتہ ممالک کے اس گروپ کو جی سیون کا نام دیدیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ٹرمپ اس 2روزہ اجلاس میں شرکت کی خاطر کینیڈا پہنچ گئے ہیں،جہاں انہیں اپنی تجارتی پالیسیوں پر اتحادی ممالک کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :