افغان صوبے قندوز میں طالبان کا پولیس بیس پر حملہ، 19 اہلکار ہلاک

افغان حکومت کی جانب سے طالبان کے ساتھ ایک ہفتے کی فائر بندی کا اعلان کیا گیا تھا

ہفتہ 9 جون 2018 20:28

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 9 جون 2018ء)افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں طالبان نے پولیس بیس پر حملہ کر کے 19 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

طالبان نے ہفتے کے روز علی الصبح قندوز کے ضلع قلعہ زل پولیس بیس پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔قندوز کے گورنر کے ترجمان نعمت اللہ تیموری کا کہنا ہے کہ حملے میں 5 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔گزشتہ روز بھی طالبان نے افغان صوبے ہیرات میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر کے 17 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔افغان حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں 8 حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔