حرم مکی میں خودکشی کرنے والا پاکستانی نہیں ، فرانسیسی تھا

اتوار 10 جون 2018 15:40

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 10 جون 2018ء) مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں خودکشی کرنے والا معتمرپاکستانی نہیں فرانسیسی شہری تھا۔ وہ 18رمضان کو مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پہنچا تھا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق مدینہ منورہ میں ایک دن قیام کے بعد وہ مکہ مکرمہ روانہ ہوگیا۔ یہاں اس کا قیام عزیزیہ کے ایک ہوٹل میں تھا۔5دن بعد اس کی واپسی مقرر تھی۔اس کی عمر 26سال تھی۔ وہ الجزائری نڑاد فرانسیسی شہری تھا۔ اس کی نعش کنگ فیصل اسپتال کے سرد خانے میں رکھی ہے۔تفتیشی ادارے ابھی تک معاملے کی چھان بین کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :