فرانسیسی صدر میکرون نے ٹرمپ سے بدلہ لے لیا،انتہائی گرمجوشی سے مصافحہ،انگوٹھے کا نشان امریکی صدرکے ہاتھ پر پڑگیا

اتوار 10 جون 2018 16:40

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 10 جون 2018ء)فرانسیسی صدر ایمانیوئل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بدلہ لے لیا۔اپنی اوٹ پٹانگ حرکتوں کی وجہ سے مشہور امریکی صدر کے لیے فرانسیسی صدر میکرون نہلے پہ دہلا ثابت ہوئے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق جی سیون اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اس گرم جوشی سے ہاتھ ملایا کہ ان کے انگوٹھے کا نشان صدر کے ہاتھ پر پڑ گیا۔گزشتہ برس پیرس میں امریکی صدر ٹرمپ نے میکرون سے اس زور سے سے ہاتھ ملایا تھا کہ انتیس سیکنڈز تک ہاتھ ہی نہیں چھوڑا تھا۔اس سے قبل گزشتہ برس مارچ میں پیرس میں ہونے والے نیٹو اجلاس میں بھی فرانسیسی صدر سے پہلی ملاقات کے دوران امریکی صدر نے میکرون کا ہاتھ بہت زور سے کھینچا تھا

متعلقہ عنوان :