واٹر کمیشن کے حکم پر ہم نے پیش رفت رپورٹ جمع کروا دی ہے،وسیم اختر

ہفتہ 9 جون 2018 16:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 9 جون 2018ء)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ واٹر کمیشن کے حکم پر ہم نے پیش رفت رپورٹ جمع کروا دی ہے، تیس جون تک ورک آرڈر جاری کرینگے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیش ہونے کے بعد میڈیا سے بات چت کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ واٹر کمیشن کے حکم پر ہم نے پیش رفت رپورٹ جمع کروا دی ہے، 30 جون ہم اپنا ورک آرڈ جاری کرینگے،چیف جسٹس نے بھی ہماری رپورٹ اطمینان بخش قرار دی ہے،واٹر کمیشن اگر حکم دیتا تو سندھ حکومت عمل کرتی تھی،واٹر کمیشن کہ حکم کہ بعد بہتر کام ہو رہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ایم سی کے انڈر جو سڑکیں آتی ہیں، ہم نے ان پر کام کیا ، اب ان کا حال پہلے سے بہتر ہے