علی محمد خان نے الیکشن 2018ء کیلئے پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا الزام پارٹی میں موجود اسٹیٹس کو کے حامیوں پر عائد کر دیا

یقین ہے پارٹی چیئرمین عمران خان لوٹوں اور نیب زدگان کے بجائے کارکنوں کی حمایت میں فیصلہ دیں گے ،ْبیان

ہفتہ 9 جون 2018 20:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 9 جون 2018ء)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے الیکشن 2018ء کیلئے پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا الزام پارٹی میں موجود اسٹیٹس کو کے حامیوں پر عائد کر دیا ہے ایک بیان میں علی محمد خان نے انہیں ٹکٹ نہ دینے کا الزام پارٹی میں موجود اسٹیٹس کو کے حامیوں پر عائد کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ جانتے تھے کہ پارٹی میں موجود اسٹیٹس کو ان کے خلاف ہے ،ٹکٹ ملے یا نہ ملے وہ تحریک انصاف کا حصہ رہیں گے ۔علی محمد خان نے کہا کہ مجھے یقین ہے پارٹی چیئرمین عمران خان لوٹوں اور نیب زدگان کے بجائے کارکنوں کی حمایت میں فیصلہ دیں گے ۔انہو ںنے کہاکہ حق ، میرٹ اور احتساب کیلئے آواز اٹھانا کچھ لوگوں کو ناگوار گزرا ہے ۔