فیصل آباد سے کسی بھی خاتون کو ٹکٹ نہ ملنے پرپی ٹی آئی خواتین ونگ نے پارٹی کیخلاف علم بغاوت بلند کر دیا

ہفتہ 9 جون 2018 20:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 9 جون 2018ء) فیصل آباد سے کسی بھی خاتون کو ٹکٹ نہ ملنے پرپی ٹی آئی خواتین ونگ نے پارٹی کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا تفصیل کے مطا بق فیصل آباد سے پی ٹی آئی کی 5خواتین قومی و صوبا ئی اسمبلی کا الیکشن لڑ نے کے لیے امیدوار تھیں مگر پی ٹی آئی کی اعلی قیادت نے فیصل آباد کی خواتین کو اس قا بل سمجھا ہی نہیں کسی کو ٹکٹ نہیں دیا جس پی ٹی آئی خواتین ونگ نے مشترکہ طور پر پارٹی کے خلاف علم بغا وت بلند کر تے ہو ئے 2دن کی مہلت دیتے ہو ئے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی اعلی قیادت نے اپنا موجودہ فیصلہ نہیں بد لہ تو الیکشن میں پی ٹی آئی کے خلاف تحریک چلا ئیں گیاور پی ٹی آئی سے مشتر کہ خواتین ونگ کی ہزاروں خواتین کے سا تھ پارٹی چھوڑ دیں گی ۔

متعلقہ عنوان :