تحریک انصاف کی طرف سے پی پی28 میں زبیر خاں کو ٹکٹ جاری ہونے پرچوہدری وجاہت برا منا گئے

ہفتہ 9 جون 2018 20:35

جلا لپور جٹاں (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 9 جون 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے PP28میں زبیر خاں کو ٹکٹ جاری کئے جانے کا مسلم لیگ ق کے راہنما چوہدری وجاہت حسین نے برا منایا ہے۔ چوہدری وجاہت حسین نہیں چاہتے کہ پی ٹی آ ئی PP28سے کسی کو امیدوار نامزد کرے۔ ذرائع کے مطابق ان کی اپنے کزن چوہدری پرویز الہٰی سے بھی بات ہوئی ہے، انہوں نے چوہدری پرویز الہٰی پر بھی واضع کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے اگر ہم سے اتحاد کر نا ہے تو NA68کے نیچے صوبائی اسمبلی کے دونوں امیدواروں کا فیصلہ وہ خود کرینگے، صرف PP29خالی چھوڑ کر ہم پر احسان نہ کیا جائے۔

عام تا ثر ہے کہ اگر ق لیگ نے PP28میں اپنا امیدوار کھڑا نہ کیا تو ق لیگ کے اندر ناراضگی بڑھے گی۔

(جاری ہے)

چوہدری وجاہت حسین نہیں چاہتے کہ ٹانڈہ کے علاقہ میں ایک اور شخص MPAبن کر مستقبل کیلئے بھی ان کیلئے درد سر بن جائے۔ چوہدری وجاہت حسین فیملی ان حالات میں کسی بھی طور پر زبیر خاں کے ساتھ مل کر الیکشن نہیں لڑ سکتے۔ چوہدری وجاہت حسین اپنے بیٹے کی کامیابی کیلئے PP28اور 29میں اپنی مرضی کے امیدوار چاہتے ہیں۔

PP28میں سابق MPAخالد اصغر گھرال یا شجاعت نواز اور PP29سے سابق MPA چوہدری عبد اللہ یوسف ، حسین الہٰی کے سیاسی بازو بن سکتے ہیں۔ ان حالات میں کہا جا سکتا ہے کہ زبیر خاں ٹانڈہ کی ٹکٹ کو ابھی بھی خطرات لا حق ہیں۔ عمران خان یو ٹرن کے ماہر ہیں۔ اس کے علاوہ چوہدری برادران PTIکی پارلیمانی کمیٹی پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔