راولاکوٹ، بد قسمت ماں کی عزت بیٹے نے داغدار کر دی

ہفتہ 9 جون 2018 20:42

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 9 جون 2018ء) زمین پھٹی نہ آسمان گرا۔ راولاکوٹ میں تاریخ انسانیت کی سب سے شرمناک داستان بد قسمت ماں کی عزت بیٹے نے داغدار کر دی ماں کی درخواست پر بیٹا گرفتاردستیاب معلومات کے مطابق، افسوسناک ترین سانحہ نواحی گائوں بیندار میں ہوا جہاں فخر راشد نامی کو اس کی حقیقی ماں کی ایف آئی آر پر راولاکوٹ پولیس نے گرفتار کر لیا بد قسمت ماں نے ایف آئی آر کٹوائی کہ اس کے حقیقی بیٹے نے اُسے نشہ آور ادویات کھلا کر اس کے ساتھ زنا کیا درندہ صفت نوجوان نے پولیس کو بیان دیا کہ اس نے یہ گناہ مجبوری سے کیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے متاثرہ خاتون کو بلدیہ چوکی میں حفاظتی طورپر نظربند کر رکھا ہے جب کہ نوجوان کو تھانہ راولاکوٹ میں بند کر اُسے اس ظالمانہ اقدام پر تفتیش کے کڑے مراحل سے گذرا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :