میرظفراللہ جمالی ،میرخان،میر اورنگ زیب کی حلقہ این ای261کے لیئے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرادیئے

میں نے کسی پارٹی میں شمولیت نہیں کی ، بچوں کوتحریک انصاف میں جانے کی اجازت دی ہے،ا س کا بہت جلداعلان کیاجائے گا ، نوازشریف اورپرویزمشرف کواپنی ٹیم تبدیل کرنے کامشورہ دیاتھا،سابق وزیراعظم کی گفتگو

ہفتہ 9 جون 2018 20:44

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 9 جون 2018ء) سابق وزیراعظم میرظفراللہ خان جمالی نے کہاہے کہ میں نے کسی پارٹی میں شمولیت نہیں کی تاہم اپنے بچوں کوپاکستان تحریک انصاف میں جانے کی اجازت دی ہے،ا س کا بہت جلداعلان کیاجائے گامیری طرف سے میرخان محمدجمالی قومی اسمبلی اورمیرعمرخان جمالی صوبائی اسمبلی کے امیدوارہونگے میں نی2013کی اسمبلی میں جاکرپچتایاہے میں اپوزیشن کاآدمی ہوں ،میں نے میاں نوازشریف اورپرویزمشرف کواپنی ٹیم تبدیل کرنے کامشورہ دیاتھا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جعفرآبادمیں سابق وزیراعظم میرظفراللہ خان جمالی ،سابق صوبائی وزیرمیرخان محمدجمالی،میر اورنگ زیب خان جمالی نے قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این ای261کے لیئے کاغزات نامزدگی فارم جمع کرادیئے جبکہ میرعمرخان جمالی نے حلقہ پی بی13کے لیئے کاغذات نامزدگی فارم جمع کیئے ہیں اِس موقع پرمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میرظفراللہ خان جمالی نے کہاہے کہ میں نے کسی پارٹی میں شمولیت نہیں کی ہے میں نے اپنے بچوں کوپاکستان تحریک انصاف میں جانے کی اجازت دی ہے بہت جلداعلان کیاجائے گامیرے طرف سے میرخان محمدجمالی قومی اسمبلی اورمیرعمرخان جمالی صوبائی اسمبلی کے امیدوارہونگے میں نی2013کی اسمبلی میں جاکرپچتایاہے میں اپوزیشن کاآدمی ہوں میرظفراللہ خان جمالی نے کہاکہ میں نے میاں نوازشریف اورپرویزمشرف کواپنی ٹیم تبدیل کرنے کامشورہ دیاتھامیں نے نوازشریف کوباربارکہاکہ آپ نے بلوچستان کوپٹھانستان بنادیاہے جن کے بڑوں نے ہمارے ملک کامخالفت کی، آپ نے ان کو پارٹی میں شامل کرلیا ہم اس لائن پرکیسے چل سکتے ہیں میرظفراللہ جمالی نے کہاکہ مجھے اپنے علاقے کی عوام عزیزہے میں گھربیٹھ جاں بھی لوگ ووٹ دینگے،خان محمدجمالی اورعمرخان جمالی نوجوان ہیں یہ دونوں اسمبلی میں جاکرعوامی نمائندگی بہتراندازمیں کرینگے۔