تحریک انصاف کی میڈیا سٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ،ٹکٹ سے محروم رہنے والوں کیلئے مصالحتی کمیٹیوں کے قیام کا فیصلہ

ہفتہ 9 جون 2018 22:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 9 جون 2018ء) تحریک انصاف کی میڈیا سٹریٹجی کمیٹی نے ٹکٹ سے محروم رہنے والوں کیلئے مصالحتی کمیٹیوں کے قیام کا فیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی میڈیا سٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک گیر انتخابی مہم کے میڈیا پلانٹ اور ٹکٹوں کی تقسیم سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، نوجوانوں ،خواتین اور دیرینہ کارکنان کو انتخابی میدان میں اتارنے پر پارلیمانی بورڈ کی تحسین کی گئی ۔

ہفتہ کو عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی میڈیا سٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک گیر انتخابی مہم کے میڈیا پلانٹ اور ٹکٹوں کی تقسیم سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ ٹکٹ سے محروم رہنے والوں کیلئے مصالحتی کمیٹیوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں اگلے مرحلے میں مزید مضبوط اور بہتر امیدوار میدان میں اتارنے پر اتفاق کیا گیا ۔ نوجوانوں ،خواتین اور دیرینہ کارکنان کو انتخابی میدان میں اتارنے پر پارلیمانی بورڈ کی تحسین کی گئی ۔